انکے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ریوڑ کی شکل میں رہتے ہیں ، اور انکا ایک لیڈر ہوتا ہے ، جو اپنی تھوتھنی اٹھا کر ان سب کی رہبری کرتا ہے ، مگر انکی ایک اور بھی خصوصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ ہر کوئی خود کو لیڈر سمجھتا ہے ، اور چاہے کتنی کھلی جگہ پر یہ ہوں ایک دوسرے کو رگڑتے رہتے ہیں ، یہ عجیب جانور ہے جسے گندگی پسند ہے ، جب کچھ بھی نہ ملے تو اپنا فضلہ بھی کھا لیتا ہے ، جس جگہ رہتا ہے اسے گندا کرتا ہے ، جو لوگ اسے کھاتے ہیں ، انہیں سب سے بڑا مسلہ ہی اسکے گوشت کو صاف کرنے کا ہوتا ہے ، یہ بیماریوں کا باعث بنتا ہے نہ صرف انسانوں کے لیے بلکہ جانوروں کے لیے بھی ، مگر یہ پھر بھی پالا جاتا ہے ، اسے کھایا جاتا ہے ، اسے ایک خوبصورت شکل دی جاتی ہے ، مگر یہ اپنی خصلتیں نہیں بدلتا ، بدلے بھی تو کیسے کہ یہ تو جانور ہے ، اسکا سب سے زیادہ کام کھڑی فصلیں تباہ کرنا ہے ، انکا ریوڑ جب بھاگتا ہے تو نہیں دیکھتا کہ آگے کیا ہے اور سب کچھ روندتا چلا جاتا ہے ، یہ جانور دوسرے تمام جانوروں سے مختلف طریقے سے اپنی افزائش کرتا ہے ، ایک مادہ کتنے ہی نروں کے ساتھ ہوتی ہے اور یہ واحد جانور ہے جو مادہ نہ ملے تو نر کو یہ تختہ مشق بنا لیتا ہے ، اس معاملے میں یہ بہت تمیز سے قطار بنا لیتا ہے کہ میری باری آ جائے گی
آپ بھی سوچیں گے کہ مجھے آج کیا سوجھی ، آج میں نے اپنے حاکموں دیکھا تو یہ بالکل اس جانور جیسے لگے ، یہ بھی گندگی سے لتھڑے ہوئے ہیں ، مگر ایک دوسرے کو چاٹ رہے ہیں ، اقتدار کے لئے قطار بنا کر کھڑے ہیں ، اور عوام سے انکا دور کا واسط نہیں ، اب کیا کروں کہ میں نہ اپنے حاکموں کا نام لے سکتا ہوں ، اور نہ اس جانور کا کہ زبان ناپاک ہوتی ہے
بلاگ کا کھوجی
موضوعات
آمدو رفت
بلاگر حلقہ احباب
کچھ میرے بارے میں
صفحات
Categories
- ـ دجالیات سے ایمانیات تک۔۔۔تدبر و تفکر کی آرزو ــ (1)
- ٭٭ خروج دجال٭٭ (1)
- ٭٭٭ ماں ٭٭٭ (1)
- ٭٭٭سیاسی فوج ٭٭٭ (1)
- ٭٭چراغ ٭٭ (1)
- ٭٭فرعونی حکمران٭٭ (1)
- ٭زبان ناپاک نہ ہو٭٭٭٭٭ (1)
- ●═══◄آپ مسکراتے کیوں نہیں►═══● (1)
- ●═══◄کڑوی مگر سچی تحریر ـــبچہ جمہوریہ ►═══● (1)
- آج پھیر کسی احمد شاہ ابدالی کی تلاش (1)
- شریعت کے بغیر ادھورے ہیں ہم (1)
Thursday, 18 December 2014
٭زبان ناپاک نہ ہو٭٭٭٭٭
Unknown
01:16
0
comments
01:16
0
comments
اس تحریر کو
٭زبان ناپاک نہ ہو٭٭٭٭٭
کے موضوع کے تحت شائع کیا گیا ہے











0 comments:
Post a Comment